26 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں...

وزیر اعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کیلئے اعلی سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق، ہائوسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -

لاہور۔31مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکانزم پر غورکیاگیا۔وزیراعلی نے ہائوسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا جبکہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کیلئے اعلی سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ ہائوسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔اجلاس میں بتایا گیاکہ ہائوسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گاجبکہ ہائوسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی،ڈاکیومینٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی، اسی طرح ہائوسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ بھی ممکن ہوگی،اجلاس میں ہائوسنگ سوسائٹیز کی ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ کیلئے فول پروف طریق کار وضع کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور اور عوام کیلئے پلاٹ کی خرید وفروخت کو ہر طرح سے محفوظ بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

- Advertisement -

وزیراعلی نے کہاکہ غریب لوگوں سے پیسے لے لئے جاتے ہیں اورپلاٹ نہیں ملتے،غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کے قیام میں سرکاری محکمے بھی برابر کے ذمہ دار ہیں،ملی بھگت سے غیر قانونی ہائوسنگ سکیمیں قائم ہوئیں اورا خریدنے والے عام آدمی کو ملی۔ انہوں نے کہاکہ جب غیرقانونی ہائسنگ سوسائٹی بن رہی تھیں تو متعلقہ اداروں نے کیوں آنکھیں بند کررکھی تھیں؟۔جو ہائسنگ سکیمیں بن چکی ہیں قانون کے مطابق جلد از جلد ان کا مسئلہ حل ہونا چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق ہائسنگ سکیموں کوایک مرتبہ ایمینسٹی پر غور کرنا ہوگا۔اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ پنجاب میں ہائسنگ سوسائٹی کی کل تعداد7905 اور رقبہ تقریبا 20لاکھ کنال ہے۔ پنجاب بھر میں 2687ہائوسنگ سکیمیں منظوری شدہ اور 5118 غیر قانونی یا انڈر پراسیس ہے۔ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 707 میں سے 427منظور شدہ، 206غیر قانونی اور 74 سکیموں کی منظوری کا پراسیس جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603862

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں