لاہور۔10اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر صوبے میں گندم خریداری پلان پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر زراعت پنجاب سید عاشق کرمانی ، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں کسانوں سے گندم خریداری پلان بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر زراعت سید عاشق کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کو گندم کی فصل کے بہترین نرخ دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا کہ گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580402