لاہور۔23 جولائی (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے روالپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے نالہ لئی کی صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیااور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لئے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا- ریالٹو پارک پہنچنے پر وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے …
وزیر اعلی پنجاب کاروالپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا معائنہ،روڈ وے کی تعمیر کیلئے مجوزہ اراضی کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔23 جولائی (اے پی پی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے روالپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے نالہ لئی کی صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیااور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے نالہ لئی پر روڈ وے کی تعمیر کے لئے مجوزہ اراضی کا بھی جائزہ لیا- ریالٹو پارک پہنچنے پر وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کا خیر مقدم کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار کو مریڑھ چوک کے قریب ریالٹو پارک میں بریفنگ دی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایااورشجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نالہ لئی کی تعمیر نو سے سیلاب کے دوران ہونے والی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی-نالہ لئی اور ایکسپریس وے کے پراجیکٹ پر مجموعی طور پر85 ارب روپے لاگت آئے گی- پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یہ منصوبے شروع کئے جائیں گے-نالہ لئی روڈ وے پر چار انٹر چینج بنائے جائیں گے -نالہ لئی پراجیکٹ میں بارش کے پانی کو سیوریج واٹر سے الگ کرنے کے لئے خصوصی پلانٹ لگائے جائیں گے-ایکسپریس وے خواب تھا جسے ہم تعبیر دیں گے – انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کیلئے یہ منصوبے ان کا حق ہے – نالہ لئی ایکسپریس وے کے اطراف میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بھرپور شجر کاری کی جائے گی-نالہ لئی روڈ وے کے بننے سے راولپنڈی اور گرد و نواح کے شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی- وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لئی کی بروقت صفائی کرانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کے شکر گزار ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار کا یہ کا م راولپنڈی کے لوگوں کیلئے بہت اچھا اقدام ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار عوامی خدمت کا حق ادا کر رہے ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دورویہ نالہ لئی روڈ وے پر یوٹیلٹی کوریڈور بھی بنائے جائیں گے- کٹاریاں پل سے براستہ عمار چوک 16 کلو میٹر طویل نالہ لئی تعمیر کیا جائے گا-نالہ لئی کیلئے 2750 کنال اراضی ایکوائر کی جارہی ہے – نجی تعاون سے سینکڑوں ڈمپرزکے ذریعے نالہ لئی کی صفائی کی گئی ہے – نالہ لئی کے 7 ایسے مقامات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جہاں سے بارشی پانی آبادیوں کو متاثر کرتا تھا-وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-








