وزیر اعلی پنجاب کا انکل سرگم کردار کے خالق معروف فنکار فاروق قیصر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

46

لاہور۔15مئی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے انکل سرگم کردار کے خالق معروف فنکار فاروق قیصر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ فاروق قیصر مرحوم نے انکل سرگم کے کردار کو ہمیشہ کیلئے امر کر دیا۔فاروق قیصر کے انکل سرگم کردار کو بچوں کے ساتھ بڑوں میں بہت مقبولیت ملی۔فاروق قیصر مرحوم اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔

فاروق قیصر مرحوم نے پتلی تماشہ”کلیاں“ کو اپنی خداداد صلاحیتوں سے بام عروج پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کے لئے فاروق قیصر مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-