24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیر اعلی پنجاب کا سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی...

وزیر اعلی پنجاب کا سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے کا حکم ،جانی نقصان سے بچا وکیلئے تمام تر میسر وسائل مہیا کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔25اگست (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔جانی نقصان سے بچا ئوکے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے دریائوں ندی نالوں کے اردگرد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی ہدایت کی اوردیہاتی علاقوں سے مال مویشیوں کی بروقت منتقلی کیلئے اقدامات کا حکم دیاہے۔ مریم نواز نے ستلج اور دیگر دریائوں کی طغیانی کی صورتحال کی مانیٹرنگ اورسیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کے قیام وطعام اور علاج کے بہترین انتظامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے سیلاب متاثرین کے عارضی قیام کے مناسب مقامات مہیا کرنے اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں سانپ کاٹنے کی ویکسین مہیا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔انہوں نے قصور، پاکپتن، تونسہ اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ، ریسکیواوردیگر تمام اداروں کو ہمہ وقت مستعد رہنے کا حکم دے دیا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں