لاہور۔17نومبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے قلات کے علاقے شاہ مردان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعلی نے 6 خوارجیوں کو واصل جہنم کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور جوانوں کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔