ننکانہ صاحب۔ 12 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشدنے کشمیر روڑ پر قائم رمضان سستا بازار کا اچانک دورہ کیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں اشیاءکی کوالٹی ، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انچارج رمضان بازار نے اے پی پی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان بازار کی فیئر پرائس شاپس میں اشیاءضروریہ کی 20 سے 25 فیصد سستے داموں فراہمی جاری ہے اور رمضان بازار میں درجہ اول اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے
۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں شہریوں کا رش دیکھتے ہوئے فیئر پرائس شاپس پر کاونٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت جاری کیں،ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازار کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی معیار و قیمتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، آج تمام پرائس مجسٹریٹس چیکنگ کیلئے فیلڈ میں ہیں ، ہر طرح کی ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس بازاروں ، قصبوں اور ریڑھیوں پر پھل و سبزی کی قیمتوں کی سخت چیکنگ کررہے ہیں ، پرائس مجسٹریٹس ہر دکان اور ریڑھی پر ریٹ لسٹ آویزاں کو ہر صورت یقینی بنائیں۔\