لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ پہنچ گئے۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی ہمراہ تھے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر رات سے صبح تک کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا،مزدوروں کو شاباش دی اور محنت و جذبے سے کام کی تلقین کی۔وزیر اعلی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلی نے فلائی اوور کے پلرز کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام جاری ہے۔ خوشی ہے کہ رات سے صبح تک کام ہو رہا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لئے ہدایات دے دی ہیں تا کہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔