وزیر اعلی کا کلر کہار کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس، غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

177
وزیر اعلی پنجاب کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

لاہور۔18ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کلر کہار کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی کہ غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔