وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی پی ایچ کیو ہسپتال میں چلاس بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت

Gilgit-Baltistan Chief Minister Haji Gulbar Khan
Gilgit-Baltistan Chief Minister Haji Gulbar Khan

گلگت۔3مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں چلاس بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ۔اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری صحت کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بس حادثے کے زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے اعلیٰ سرکاری آفیسر متعین کیا جائے۔انہوں نے حادثے کی مکمل تحقیقات کیلئے احکامات بھی جاری کیے ۔