لاہور۔12 اکتوبر(اے پی پی )وزیر ا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا ہے،(ن) لیگ ایک موروثی اور آمرانہ سوچ رکھنے والی جماعت ہے،جیل سے لکھے گئے خطوط کا انجام بھی قطری خط جیسا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی پالیسیوں پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد کا اظہار کیا جا …
وزیر ا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔12 اکتوبر(اے پی پی )وزیر ا عظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا ہے،(ن) لیگ ایک موروثی اور آمرانہ سوچ رکھنے والی جماعت ہے،جیل سے لکھے گئے خطوط کا انجام بھی قطری خط جیسا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی درست معاشی پالیسیوں پر بین الاقوامی سطح پر اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے ، دنیا پاکستان کا ایک مثبت چہرہ دیکھ رہی ہے‘وزیر اعظم کی سرمایہ کاری اور انڈسٹریلائزیشن پالیسی کو پذیرائی مل رہی ہے۔وہ ہفتہ کی شا م مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی برانڈ کیسرکے افتتاح سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام ادارے پاکستان کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالہ تو معیشت مشکلات میں جکڑی ہوئی تھی لیکن اب معیشت درست سمت کی طرف رواں دواں ہے اور بہتر ی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کو پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پریس کانفرنس کا جواب دینا چاہتی ہوں، مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔(ن) لیگ ایک موروثی اور آمرانہ سوچ رکھنے والی جماعت ہے ‘ جہوریت نام کی کوئی چیز ان میں نظر نہیں آتی ‘ ایک بھائی کوٹ لکھپت جیل میں ہے اور دوسرا بھائی ماڈل ٹاﺅن میں رہائش پذیر ہے لیکن ان میں رابطہ خط و خطابت کے ذریعے ہو رہا ہے،جیل سے لکھے گئے خطوط کا انجام بھی قطری خط جیسا ہوگا ‘ جب ان کو عوام کی حماےت حاصل نہیں ہو رہی تو یہ جماعتیں مدرسے کے بچوں کو اپنی سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانا چاہتے ہیں،شہباز شریف اور نواز شریف جس گیند کے ساتھ کھیل رہے ہیں وہ کبھی گول نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تین دیہائیوں کے بعد ایک ایسی حکومت آئی ہے جو مولانا فضل الرحمن کے بغیر چل ر ہی ہے اور چلتی رہے گی، پاکستان میں جہوریت کا پودا تناآور درخت بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کو جمہوریت صرف اس وقت چاہیے جب یہ اقتدار میں ہوں اور جب یہ اقتدار سے باہر ہوں تو انہیں کچھ بھی نہیں چاہیے ایسے عمل کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔








