وزیر ا عظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وزیر ا عظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری ٹیم اچھا کام کر رہی ہے مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وزیر ا عظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری ٹیم اچھا کام کر رہی ہے مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ انہوں نے قوم سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔