اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اللہ بخش ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ ، چاروں ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے ناگہانی صورت سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں کئے …
وزیر ا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزاکی زیر صدارت زلزلے کے بعد ہنگامی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اللہ بخش ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ ، چاروں ہسپتالوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں میرپور آزاد کشمیر میں زلزلے سے ناگہانی صورت سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں کئے گئے اقدامات بارے ڈاکٹر ظفر مرزا کو بریفنگ دی گئی، اجلاس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا ہے، وفاق کے ہسپتالوں نے ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں،ضرورت پڑنے پر آزادکشمیر سے مریض اسلام آباد منتقل کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے، آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور وزیر صحت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی تین ٹیمیں ادویات اور ضروری سرجیکل آلات کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں ٹیمیں متاثرہ علاقوں چیچیاں گڑھی شریف جاتلاں میں زخمیوں کا علاج کریں گی ۔ انہوں نے کہا ا سلام اباد کے تمام بڑے ہسپتالوں میں میر پور اور دیگر علاقوں سے زخمی لائے جا رہے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت اور وزارت صحت کی ایک ٹیم میرپور آزاد جموں کشمیر میں زلزلے سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے پہنچ گئی ہے نقصان کا اندازہ لگانے کے بعد وزارت صحت مزید حکمت عملی وضع کرے گی تاکہ متاثرین زلزلہ کی بھر پور مدد کی جا سکے۔







