اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ آج (پیر) کو وزیر اعظم عمران خان سے اجلاس میں ٹرینیں چلانے کی درخواست کریں گے اور اگر انہوںنے اجازت دی تو 15ٹرینیںچلیں گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل سے ٹرینیں چلنے کا امکان ہے ، شیخ رشید احمد نے …
وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ آج (پیر) کو وزیر اعظم عمران خان سے اجلاس میں ٹرینیں چلانے کی درخواست کریں گے اور اگر انہوںنے اجازت دی تو 15ٹرینیںچلیں گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل سے ٹرینیں چلنے کا امکان ہے ، شیخ رشید احمد نے کہا کہ بسیں اور پروازیں چل سکتی ہیں تو ریلوے کو بھی اجازت ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہ ریلوے غریب عوام کے لئے سفر کا سستا اور آرام دھ ذریعہ ہے۔ وزیر ریلویز نے کہا کہ میں خود بھی ٹرین چلا سکتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ ٹرین سروس بحال ہونے پر ایس او پیز اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔







