اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے آٹو انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی اور مقامی آٹو انڈسٹری کو پرانی گاڑیوں کی درآمد سے بچانے کی اپیل کی۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت نے آٹو انڈسٹری کے مسائل کے فوری حل کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ کمیٹی میں وزارت تجارت، …
وزیر تجارت جام کمال خان سے آٹو انڈسٹری کے وفد کی ملاقات، مقامی صنعت کو پرانی گاڑیوں کی درآمد سے بچانے کی اپیل

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے آٹو انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی اور مقامی آٹو انڈسٹری کو پرانی گاڑیوں کی درآمد سے بچانے کی اپیل کی۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت نے آٹو انڈسٹری کے مسائل کے فوری حل کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ کمیٹی میں وزارت تجارت، ایف بی آر اور وزارت صنعت و پیداوار کے نمائندوں شامل ہو ں گے ۔ آٹو انڈسٹری کے وفد نے وفاقی وزیر سے کہا کہ مقامی آٹو انڈسٹری کو پرانی گاڑیوں کی درآمد سے بچایا جائے ۔
وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ آٹو سیکٹر کی ترقی اور برآمدات کےلئے حکومتی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹر یکٹر اور موٹر سائیکل کے بعد اب کاریں بھی برآمد کریں گے۔ وزیر تجارت نے آٹو انڈسٹری کو نئی انڈسٹریل پالیسی میں شمولیت کی دعوت بھی دی ۔ جام کمال نے کہا کہ آٹو سیکٹر پر ٹیرف آئندہ پانچ سال میں بتدریج کم ہوں گے، امریکا سے ٹیرف کمی کے معاہدے سے آٹو برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔







