وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات ، بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل پر بات چیت

125
Energy Minister Sardar Owais Leghari
Energy Minister Sardar Owais Leghari

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن )سردار اویس احمد خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ملاقات کی جس میں واپڈا کے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالےسے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر نے واپڈا کے منصوبوں سے بجلی کے ترسیلی لائن کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات جاری کیں تا کہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے۔

اویس لغاری نے این ٹی ڈی سی کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی اور تاخیر کا سبب بننے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملاقات کے دوران چیئر مین واپڈا نے وفاقی وزیر توانائی کو این ٹی ڈی سی کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔