وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی الوداعی ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے الوداعی ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سفیر خضر فرہادوف کی خدمات اور کردار کو سراہا۔

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف سے الوداعی ملاقات کی۔پیر کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سفیر خضر فرہادوف کی خدمات اور کردار کو سراہا۔

انہوں نے سفیر کے مستقبل کے منصب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے لیے اپنی نیک تمنائیں اور ذاتی خیرسگالی کے جذبات پہنچائے۔سفیر خضر فرہادوف نے اپنی سفارتی مدت کے دوران تعاون اور حمایت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی قابل تحسین کوششوں کو سراہا۔