وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عید الاضحیٰ کے بابرکت اور پرمسرت موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کرے یہ بابرکت عید اور قربانی کا جذبہ ہم سب میں ہمدردی، ایثار اور اتحاد کو فروغ دے۔
منگل کو ایکس پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر آئیے ہم ضرورت مندوں کو یاد رکھیں اور خلوص و عاجزی کے ساتھ انسانیت کی خدمت کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، ہمارے وطن کو امن، خوشحالی اور قوت عطا فرمائے، اور ہمارے خطے سمیت پوری دنیا میں ہم آہنگی اور استحکام قائم کرے۔








