وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 25 جنوری کو تاشقند کا سرکاری دورہ کریں گے

196
بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی کونسل آف منسٹرز کے 26ویں اجلاس میں شرکت کے لیے 25 جنوری کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند کا سرکاری دورہ کریں گے۔

یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا تھیم "رابطے کو مضبوط بنانے کا سال”ہے جو پاکستان کے لیے خصوصی دلچسپی اور اہمیت کا حامل ہے۔