اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے مالدیپ میں پاکستان کے نامزد سفیر وائس ایڈمرل ریٹائرڈ محمد فیاض گیلانی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ نے نامزد سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالدیپ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافے اور سیاحت میں فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مالدیپ اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے ایک سے حالات درپیش ہیں، اس حوالے سے باہمی تعاون کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔