وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

217
بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حسن طارق، ندیم افضل چن اور آصف بشیر بھاگت بھی موجود تھے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے فیصل کریم کنڈی کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں غریب اور مستحق خواتین کی امداد کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید متحرک کریں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تمام شعبوں کو متحرک کیا جائے۔