وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری کی ملاقات

59
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری کی ملاقات

اسلام آباد۔12اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیپال جنوبی ایشیا کی اہم تنظیم سارک کے بانی رکن ممالک ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نیپالی ہم منصب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا- ملاقات میں پاکستان اور نیپال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی۔