وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی کے رہنماء ناصر جاوید گھمن سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

211
بلاول بھٹوزرداری

کراچی ۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کسان ونگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری ناصر جاوید گھمن سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں ناصر جاوید گھمن سے افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔