وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے ملاقات

سنگاپور۔9دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے سنگا پور میں ملاقات کی ہے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر خارجہ نے سنگاپور کی صدر سے ملاقات کے دوران آسیان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔