اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگر دحملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ خودکش دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوان کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔انہوں نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ چیک پوسٹ پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وطن کے قابل فخر بیٹوں نے جانیں قربان کیں۔
یہ سرحدوں کے محافظ اور قوم کے ہیروں ہیں قوم ان ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی ہے۔ وزیر خارجہ نے خودکش دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی اور کہا کہ اپنی دھرتی کو وطن دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے ہم پر عزم ہیں۔دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا عبرت ناک انجام ہوگا۔