وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ڈیووس میں لکسمبرگ کے وزیراعظم ہاویئر بیٹل سے ملاقات

266
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ڈیووس میں لکسمبرگ کے وزیراعظم ہاویئر بیٹل سے ملاقات

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر لکسمبرگ کے وزیراعظم ہاویئر بیٹل سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہیں ڈیووس میں لکسمبرگ کے وزیراعظم ہاویئر بیٹل سے مل کر خوشی ہوئی جن کے پاس پاکستانی آموں کے بارے میں سب کے لئے خصوصی پیغام ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے آم دنیا میں بہترین ہیں، خوشی ہے کہ لکسمبرگ کے وزیراعظم ہمارے بہت بڑے مداح ہیں۔