وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے نوم پنھ میں ملاقات

نوم پنھ۔6اگست (اے پی پی):آسیان ریجنل فورم وزارتی کانفرنس میں شرکت کے لیے کمبوڈیا کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے نوم پنھ میں ملاقات کی ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم اور کمبوڈیا کی قیادت کو آٔسیان اورآسیان ریجنل فورم پر مبارکباد دی اور آسیان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

وزیر خارجہ نے پاک کمبوڈیا دوستانہ تعلقات کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے فروغ میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا ۔وزیر خارجہ نے ٹنیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت کمبوڈیا کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم نے پاکستان کے لیے نیک تمنائوں اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام کا اظہار کیا ۔اس موقع پر دونوں راہنمائوں نے ثقافتی فروغ کے لیے ہر سطح پر مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا ۔