وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیےکل بدھ کو کمبوڈیا روانہ ہوں گے

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آسیان کے زیراہتمام 29 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے کل بدھ کو کمبوڈیا روانہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ کمبوڈیا کے تین روزہ دورے کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں خطہ کی عمومی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔

وزارتی اجلاس میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات ہو گی۔ اس سے پہلے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے پیش نظر آسیان ریجنل فورم کا وزارتی اجلاس گزشتہ سال وڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔