- Advertisement -
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کی سربراہ اور سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان روزا اوتن بائیفا نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے اہم کام کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کے ساتھ مسلسل رابطے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418886
- Advertisement -