وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار

117
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ،باہمی اعتماد اور تعاون کے جذبے کی بنیاد پر ایران کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نےجمعہ کو ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان سے بات کی اور پاکستان کی ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سکیورٹی سے متعلق معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔