
سیالکوٹ۔25 فروری(اے پی پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اُورہ چوک تا کنگرہ تک روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا،اس منصوبے کی تکمیل پر651ملین روپے خرچ ہونگے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی رانا لیاقت علی، چودھری محمد اکرام،چودھری طارق سبحانی، چودھری عادل نواز،میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، ایم ایل اے اسماعیل گجر اور رانا شوکت پھلور کے علاوہ یوسی چیئرمینز اور مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچانا شروع ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ پنجاب کی تعمیر و ترقی میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔