وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا دہشتگردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیے "پیغام پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام مسالک کے علماءکرام ،جامعات اور سکالرز نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے متفقہ قومی بیانیہ "پیغام پاکستان" پراتفاق کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اس معاملے پر ملک کی سول و عسکری قیادت پوری قوم یکجا ہے، قومی بیانیے میں دہشت گردی کے خلاف قومی اداروں میں ہم …

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تمام مسالک کے علماءکرام ،جامعات اور سکالرز نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے متفقہ قومی بیانیہ "پیغام پاکستان” پراتفاق کر کے ثابت کر دیا ہے کہ اس معاملے پر ملک کی سول و عسکری قیادت پوری قوم یکجا ہے، قومی بیانیے میں دہشت گردی کے خلاف قومی اداروں میں ہم آہنگی کی بنیاد پر پوری دنیا پر واضح کر رہے ہیں کہ پوری قوم نے ہر طرح کی دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے، ایسے افراد کی ہمارے معاشر ے میں قطعی کوئی گنجائش نہیں جو ذاتی مفادات کے لئے بیمارذہینت سے دہشت گردی کی زبانی یا عملی حمایت کریں ، ایسے افراد جو سہولت کار یا انتہا پسند نظریے کو آگے بڑھیں گے ان سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔وہ منگل کو ایوان صدر میں تشدد ،انتہا پسندی ،دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیے "پیغام پاکستان” کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب کی صدارت صدر مملکت ممنون حسین نے کی جبکہ تقریب کے اعزازی مہمان وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور مہمان خصوصی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال تھے ۔

مزید خبریں