اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ نے فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہفتہ کو کویت کے وزیر خارجہ نے ولی عہد شہزادہ صباح الخالد الصباح کی جانب سے شمالی پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے المناک جانی اور مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا …
وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ کا فون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ نے فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہفتہ کو کویت کے وزیر خارجہ نے ولی عہد شہزادہ صباح الخالد الصباح کی جانب سے شمالی پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے المناک جانی اور مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ کویت کی حکومت اور برادر عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کویت کی جانب سے یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ دونوں رہنما رواں ماہ کے آخر میں جدہ میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے کونسل آف فارن منسٹرز میں ملاقات کے منتظر ہیں۔








