- Advertisement -
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جے ہون بیراموف سے رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی فورمز پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق امور پر مشاورت کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
- Advertisement -