وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات

Foreign Minister Senator Ishaq Dar
Foreign Minister Senator Ishaq Dar

اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک ( آئی ایس ڈی بی) کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک اپنی گولڈن جوبلی منا رہا ہے، ہمیں ایک ادارے کے طور پر آئی ایس ڈی بی کے قیام اور مضبوطی میں پاکستان کے تعاون پر فخر ہے۔