اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی 30کروڑ ڈالر امداد منسوخ کرنے کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو امداد نہیں بلکہ اتحادی سپورٹ فنڈز کی مد میں ڈالرز دے رہا تھا،یہ ہمارا پیسہ ہے جو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے خرچ کیا ہے۔پاکستان نے دہشت گردی …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی 30کروڑ ڈالر امداد منسوخ کرنے کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو امداد نہیں بلکہ اتحادی سپورٹ فنڈز کی مد میں ڈالرز دے رہا تھا،یہ ہمارا پیسہ ہے جو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے خرچ کیا ہے۔پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے کے استحکام کیلئے افواج پاکستان اور شہریوںنے پناہ قربانیاں دی ہیں۔امریکہ کیساتھ عزت و احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے تعلقات بحال کرینگے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو امداد نہیں بلکہ اتحادی سپورٹ فنڈز کی مد میں ڈالرز دے رہا تھا ،یہ وہ پیسہ ہے جو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خرچ کیا جا چکا ہے۔ایک سواک کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ انکے امریکی ہم منصب پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ تعلقات کی بحالی کیلئے مل بیٹھ کر بات کریں ، ہم انکا نکتہ نظر سنیں گے اور اپنا پیش کرینگے۔عزت و احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں امریکہ کیساتھ گفت و شنید کا تعطل رہا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ جی ایچ کیو میں وزیر اعظم کو بریفنگ ملکی مفاد میں تھی،ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجوں پر مثبت گفتگو ہوئی۔








