اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر (کل)ہفتہ کو کابل جائیں گے۔نئی حکومت میں اپنے فرائض منصبی سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔کابل میں ایک روزہ قیام کے دوران وزیر خارجہ افغان صدر اشرف غنی،اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کرینگے۔ملاقاتوں میں پاک افغان تعلقات میں بہتری،قیام امن،سرحدی ،علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔