اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلیا کی سابق سینیٹر لی ریانون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ کے تناظر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے معاملہ کو اجاگر کیا۔ رپورٹ میں کمیشن آف انکوائری بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلیا کی سابق سینیٹر لی ریانون کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے آسٹریلیا کی سابق سینیٹر لی ریانون نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ نے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص او ایچ سی ایچ آر کی رپورٹ کے تناظر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے معاملہ کو اجاگر کیا۔ رپورٹ میں کمیشن آف انکوائری بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ آسٹریلیا کی سابق سینیٹر لی ریانون پاکستان اور آزاد کشمیر کے 6 روزہ دورہ پر ہیں۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ 1989ءکے بعد سے بھارتی قابض افواج نے تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا، قابض افواج کی جانب سے ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہوئے، 22 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں اور تقریباً 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی، صرف 2016ءکے بعد سے بھارتی قابض افواج نے پیلٹ گنز کا اندھا دھند استعمال کیا اور بڑے پیمانے پر سویلین کو بینائی سے محروم کیا گیا جن میں نوجوان، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ بین الاقوامی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کیلئے بامقصد اقدامات کرے۔








