اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اردن کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے متعلق اہم ہدایات دیں اور کہا کہ وہ اردن میں پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اردن کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اردن کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات سے متعلق اہم ہدایات دیں اور کہا کہ وہ اردن میں پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی نے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔







