اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغانی نائب وزیر خارجہ ادریس زمان نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے مابین مشترکہ امور پر دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قیادت کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے "پاک افغان امن و استحکام مشترکہ حکمت عملی فورم”(APAPPS) کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنانے پر زور دیا ۔