وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی صدر نینسی لِنڈ,برگ کی ملاقات ،وزیر خارجہ کو ادارے کی مختلف شعبوں میں تحقیق اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی صدر نینسی لِنڈبرگ نے بدھ کو دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ادارے کے نائب صدر اینڈریو ویلڈر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ادارے کی صدر نے وزیر خارجہ کو ادارے کی مختلف شعبوں میں تحقیق اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس 1984 …

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی صدر نینسی لِنڈبرگ نے بدھ کو دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ادارے کے نائب صدر اینڈریو ویلڈر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ادارے کی صدر نے وزیر خارجہ کو ادارے کی مختلف شعبوں میں تحقیق اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس 1984 سے مختلف شعبہ جات میں تحقیق سے وابستہ ہے۔گذشتہ سترہ سال سے یہ ادارہ افغانستان میں مقامی حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریسرچ اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔.وزیرخارجہ نے وفد کو خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس کی جانب سے ریسرچ اور پالیسی سازی میں کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کی جانب سے حالیہ اقدامات سے خطے میں تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔