وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سکالر اور جان ہاپکنز سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈین ولی رضا نصر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معروف امریکی سکالر اور جان ہاپکنز سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈین ولی رضا نصر نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ولی نصر کی بین الاقوامی امور پر مختلف تحقیقات و تصانیف اور خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاءسے …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معروف امریکی سکالر اور جان ہاپکنز سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈین ولی رضا نصر نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ولی نصر کی بین الاقوامی امور پر مختلف تحقیقات و تصانیف اور خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاءسے متعلق امریکی پالیسی پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ افغان امن معاہدہ خطہ میں امن و استحکام کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ سے افغانستان کے داخلی معاملات میں بھی بہتری آئے گی اور مستقل امن کا قیام ممکن ہو گا۔

مزید خبریں