لندن۔ 18 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کو قریب تر لانے میں پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کا کلیدی کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے اقتصادیات، تقافتی ترویج و مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی مفاد …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی اراکین کا ملاقات

مزید خبریں
لندن۔ 18 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کو قریب تر لانے میں پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کا کلیدی کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے اقتصادیات، تقافتی ترویج و مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی مفاد سے متعلقہ امور میں پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کی معاونت کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی برطانوی پارلیمنٹیرینز کا کردار ہمیشہ مثبت اور قابل تحسین رہا ہے، پوری پاکستانی قوم ان کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہے۔








