اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کو اہم ترقیاتی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپانی سرمایہ کار خصوصی اقتصادی زونز(ایس ای زیڈ)میں سرمایہ کاری کریں،انہیں تمام سیکٹرز میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے۔یہ بات انہوں نے جاپان کے خارجہ امور کے وزیر مملکت کوزویوکی ناکنی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جاپان کے خارجہ امور کے وزیر مملکت کوزویوکی ناکنی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپان کو اہم ترقیاتی پارٹنر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاپانی سرمایہ کار خصوصی اقتصادی زونز(ایس ای زیڈ)میں سرمایہ کاری کریں،انہیں تمام سیکٹرز میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے۔یہ بات انہوں نے جاپان کے خارجہ امور کے وزیر مملکت کوزویوکی ناکنی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے انسانی وسائل کی ترقی،تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی سمیت تعاون کے تمام شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں تعاون کیلئے دونوں ملکوں کے مابین ادارہ جاتی میکنزم قائم کرنیکی تجویز پیش کی،جو نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جاپانی خارجہ امور کے وزیر ممکت نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو انکی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنیکی دلی خواہش کا اظہار کیا۔








