وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سیاسی تعاون کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمنارا نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تجارتی اور سیاسی تعاون کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ وزیر خارجہ نے بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے منظور کردہ امتیازی شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ یورپی یونین کی سفیر نے فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان سے متعلق پاکستان کے مصمم ارادے کو سراہا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو تکنیکی سہولیات کی فراہمی کا بھی یقین دلایا۔