وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا تھر پار کر میں اجتماع سے خطاب

92

اسلام آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں غربت اور جہالت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔ہماری سوچ وفاق اور عمران خان وفاق کی علامت ہیں۔بھارتی جارحیت کے باوجود امن چاہتے ہیں۔ہماری طرف سے جنگ کی صدا ہے اور نریندر مودی جنگ کا طبل بجا رہے ہیں۔جمعہ کو تھر پار کر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج بھی ملک کی ایک تہائی آبادی غربت کی لکیر سے نیچھے ذندگی بسر کر ہی ہے۔غربت اور جہالت کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔تھر پار کھر کو اللہ تعالی نے خزانوں سے نوازا ہے لیکن یہاں لوگوں کو پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں۔یہاں زیادہ اموات سانپ کے ڈسنے سے ہوتی ہیں لیکن ہسپتالوں میں ویکسین موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست وفاق اور عمران خان وفاق کی علامت ہیں۔سندھ کے عوام کو مستقبل اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔وزیر خارجہ نے بھارت کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 71نہیں،نیا پاکستان ہے۔اکہتر میں یحی خان تھا اور آج عمران خان ہیں۔بھارتی رویوں میں آج بھی تبدیلی نہیں آئی۔ہم بھارتی جارحیت کے باوجود امن چاہتے ہیں۔ہم نے بھارتی قیدی پائلٹ کو بڑی عزت سے واہگہ کے راستے رخصت کیا لیکن انہوں نے ہمارے شاکر اللہ کی لاش بھیجوا دی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مودی سرکار نے بری نظر سے دیکھا تو مسلح افواج اور پاکستانی عوام ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے فلسفہ کی سیاست اور نریدنر مودی گاندھی اور پٹیل کے فلسفہ کو دفن کرنیکی سیاست کر رہے ہیں۔ہماری طرف سے امن کی صدا ہے تو مودی جنگ کی طبل بجا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی بھارت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگ حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرر ہے ہیں وہ دہشت گرد ہرگز نہیں۔پاکستانی عوام مظلوم کشمیوں کا ساتھ دینگے۔