اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حسن ابدال کےقریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابرکےشریک ہیں۔وزیر خارجہ نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔