وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیدر لینڈ کے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فونک رابطہ ، گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے گستاخانہ کارٹون مقابلے کی منسوخی کے اعلان کے حوالے سے بات چیت کی اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو نیدر لینڈ کے اپنے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،دونوں وزراءخارجہ کے درمیان رواں …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیدر لینڈ کے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فونک رابطہ ، گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے گستاخانہ کارٹون مقابلے کی منسوخی کے اعلان کے حوالے سے بات چیت کی

مزید خبریں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نیدر لینڈ کے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فونک رابطہ ، گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے گستاخانہ کارٹون مقابلے کی منسوخی کے اعلان کے حوالے سے بات چیت کی
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو نیدر لینڈ کے اپنے ہم منصب سٹف بلوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،دونوں وزراءخارجہ کے درمیان رواں ہفتے ٹیلی فون پر بات چیت کا یہ دوسرا موقعہ ہے۔دونوں وزراءخارجہ نے ڈچ اسلامو فوب پارلیمنٹیرین گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے گستاخانہ کارٹون مقابلے کی منسوخی کے اعلان کے حوالے سے بات چیت کی۔ڈچ وزیر خارجہ نےگیرٹ وائلڈرز کی سرگرمیوں سے لاتعلقی سے متعلق اپنی حکومتی موقف کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کی بروقت کوششوں سے مطلوبہ نتائج کے حصول میں کامیابی ملی ۔ انہوں نے تہذیبوں کے درمیان روابط مضبوط کرنے،نسلی و مذہبی منافرت پر قابو پانے اور شعور اجاگر کرنے کی غرض سے مل کر کام کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔دونوں وزراءخارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔








