اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی قانون سازی پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو مبارکباد دی اور اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی روکنے اور عوامی بہبود سے متعلق قانون سازی کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی منظوری وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے ووٹ کا حق حاصل کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا حق رائے دہی کا مطالبہ بہت منصفانہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے فضل سے آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور میں کیا گیا ایک اور اہم وعدہ پورا کر دیا۔