وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا چاہ بہار کار بم دھماکے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

101

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے علاقے چاہ بہار میں ہونے والے کار بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر سطح پر پر زور مذمت کی ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔